ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مودی کوہٹاناہرمحب وطن کافرض ، اروندکجریوال نے ڈکٹیٹرشپ کاالزام لگایا،گڑگاؤں واقعے کی مذمت کی

مودی کوہٹاناہرمحب وطن کافرض ، اروندکجریوال نے ڈکٹیٹرشپ کاالزام لگایا،گڑگاؤں واقعے کی مذمت کی

Mon, 25 Mar 2019 01:29:06  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:24 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے اتوارکودعویٰ کیاہے کہ اگر مرکز میں اگلی حکومت بی جے پی کی بنی تو نریندر مودی قیامت تک کے لیے وزیر اعظم بنے رہ جائیں گے کیونکہ پھر ملک میں 2019 کے بعد انتخابات نہیں ہو ں گے۔کیجریوال نے مودی پر ملک چلانے کے لیے ظالم ایڈولیف ہٹلر کی تجاویز اپنانے کا الزام لگایا۔انہوں نے لوگوں سے بھگوا پارٹی کی شکست یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ آج، ہر محب وطن کا مقصد مودی حکومت کو کسی بھی قیمت پر اقتدار میں واپس آنے سے روکنا ہو گا۔ بی جے پی 2019 میں اقتدار میں آئی تو، وہ (مودی) قیامت تک کے لیے وزیراعظم بنے رہ جائیں گے۔کیجریوال نے آگاہ کیا کہ اگر مودی ایک بار پھر وزیر اعظم بنے تو ملک میں پھر انتخابات نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے گڑگاؤں میں ایک مسلم خاندان کی بربریت سے کی گئی پٹائی کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج، اقلیتی برادری کے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے مارا پیٹا جا رہا ہے،استحصال کیا جا رہا ہے اور ان کا قتل کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہاہے کہ آج جوبھی مودی حکومت پر سوال اٹھاتا ہے اسے ’’ ملک مخالف‘‘ قرار دے دیا جاتا ہے۔دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر12 مئی کو پولنگ ہوگی۔


Share: